قتل ہونے والے صحافی اے ڈی شرکی ابتدائی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی

خیبر پور میں صحافی کی ہلاکت
خیبر پور(آئی این پی) خیرپور کے علاقے ٹھری میر واہ میں قتل کیے گئے صحافی اے ڈی شر کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کی شمولیت کے بغیر اقتصادی ترقی ممکن نہیں،ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تقریب ، خصوصی رپورٹ جاری
میڈیکل رپورٹ کی تفصیلات
صحافی اے ڈی شر کے قتل کی میڈیکل رپورٹ ڈاکٹر عبدالباسط نے جاری کی، جس میں بتایا گیا کہ صحافی کے قتل سے پہلے اسے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مقتول صحافی کی گردن اور سر پر شدید وار کیے گئے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق 15 سے 20 سینٹی میٹر گہرے زخم سر پر تھے، گردن کٹ چکی تھی جبکہ ایک زخم سے ناک کٹی اور دوسرا زخم چاقو کا تھا۔
طبی معائنے کی مزید معلومات
ڈاکٹر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ مزید سیمپل روہڑی لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں، مکمل رپورٹ میں پتہ چل سکے گا کہ مقتول کو نشہ آور چیز تو نہیں دی گئی تھی۔ یاد رہے کہ صحافی اے ڈی شر قتل کیس میں 5 ملزمان گرفتار اور 2 عبوری ضمانت پر ہیں جبکہ قتل کے خلاف پہلے روز سے سندھ بھر کے صحافی سراپا احتجاج ہیں۔