حکومت نے کس چیز کے ذریعے 220 ارب کا قرض لے لیا؟ بڑی خبر

حکومت کی کامیاب نیلامی

اسلام آباد (آئی این پی) حکومت نے ٹریژری بلز (ٹی بلز) اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز (پی آئی بیز) کی نیلامی کے ذریعے مجموعی طور پر ایک ہزار 220 ارب روپے جمع کرلئے۔

یہ بھی پڑھیں: کولمبیا میں خوفناک بیماری نے پھیلنا شروع کر دیا، درجنوں افراد ہلاک

سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی دلچسپی

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت کو ٹی بلز کے لیے ایک ہزار 730 ارب روپے اور پی آئی بیز کے لیے ایک ہزار 592 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرمایہ کار مجموعی طور پر 33 کھرب روپے سے زائد رقم رسک فری حکومتی سیکیورٹیز میں لگانے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

نیلامی کے نتائج

حکومت نے ٹی بل نیلامی کے ہدف 850 ارب روپے کے مقابلے میں 965 ارب روپے جمع کیے، جب کہ میچیورٹی کی رقم 821 ارب روپے تھی۔ یہ حیران کن بولیاں بینکوں کی نجی شعبے کو قرضے دینے میں ناکامی کی بھی عکاسی کرتی ہیں، کیوں کہ دسمبر 2024 سے قرضوں میں کمی واقع ہو رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا کرپشن زیرو مشن

نجی شعبے پر اثرات

غیر پیداواری سرکاری کاغذات میں سرمایہ کاری نجی شعبے میں ترقی کے امکانات کو کم کرتی ہے۔ کٹ آف کے منافع میں ایک ماہ کے ٹی بلز کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں آئی، جو 6 بی پی ایس کم ہوکر 12.32 فیصد رہ گئی۔ 6، 3 اور 12 ماہ کی سرمایہ کاری پر ریٹرن 12.01 فیصد، 11.99 فیصد اور 12.01 فیصد پر برقرار رہے۔

پی آئی بیز کی بولیاں

پی آئی بیز کے لیے بولیاں ایک ہزار 592 ارب روپے تک پہنچ گئیں، لیکن حکومت نے نیلامی کے 400 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں صرف 261 ارب روپے کا قرض لیا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...