اداکارہ دیا مرزا نے فلم میں ’ریپ سین‘ سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا
دیامرزا کا انکشاف
ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم کافر کے ایک نہایت ناپسندیدہ اور نازیبا سین سے متعلق سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی کی غزہ میں تازہ کارروائیوں میں مزید77 فلسطینی شہید
فلم کافر کی کہانی
فلم کافِر دراصل 2019 میں پیش کی گئی ایک ویب سیریز ہے جو ایک پاکستانی خاتون شہناز پروین کی سچی کہانی پر مبنی ہے جو غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرکے بھارت میں داخل ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سکون ویلنیس آئل، جوڑوں کے درد سے نجات کے لیے قدرتی اور مؤثر انتخاب
اداکارہ کا تجربہ
بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں اداکارہ دیا مرزا نے بتایا کہ ویب سیریز میں ریپ سین نے انہیں اس قدر جذباتی اور جسمانی طور پر متاثر کیا کہ وہ کانپنے لگیں اور الٹی کر بیٹھی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم اور محمد رضوان کے بغیر پاکستان ٹیم انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے لیے فٹ نہیں، فواد چوہدری
سین کی تشہیر کا لمحہ
انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ جب ہم نے وہ ریپ سین شوٹ کیا تو وہ لمحہ اتنا سخت تھا کہ میں مکمل طور پر کانپنے لگی۔ جیسے ہی کیمرہ بند ہوا، میں الٹی کرنے لگی۔
کردار سے ہمدردی
اداکارہ نے مزید کہا کہ ایسے سین فلمانے کے لیے صرف اداکاری نہیں بلکہ مکمل طور پر اس کیفیت میں ڈوبنا پڑتا ہے جو کردار ادا کرنے والے پر حقیقی اثر چھوڑتا ہے۔ دیا مرزا نے کہا کہ ایک فنکار کے لیے سب سے اہم چیز کردار سے ہمدردی ہے جو مجھے فلم میں اپنے کردار سے ہوگئی تھی۔








