1 مئی مقدمات؛ سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک کردیا

سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ووٹ لیا ہے تو دلہن بھی ڈھونڈ کردیں، کارکن نے رکن اسمبلی کو روک کر مطالبہ کردیا
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، سپریم کورٹ میں 9 مئی مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ کیلئے اپیل پر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک کردیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ اس کیس کو بانی پی ٹی آئی کیس کے ساتھ آئندہ ہفتے سنا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور ہیں اسلام آباد پرچڑھائی کے ذمہ دار، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی
جسمانی ریمانڈ کے کیسز
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جسمانی ریمانڈ کے کیسز کے فیصلوں میں یکسانیت ہو۔ بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی جسمانی ریمانڈ کا ہے اور عمر سرفراز چیمہ کا کیس بھی اسی نوعیت کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ندامت کے احساس پر مبنی رویہ والدین کی طرف سے اٹھایا جانے والا ایسا مؤثر قدم ہے جس کے باعث بچے ہمیشہ شرمندگی میں مبتلا رہتے ہیں
وکیل کا بیان
وکیل عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ میرے موکل کو گرفتار کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔ عمر سرفراز چیمہ کیخلاف ایف آئی آر ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کے بعد دائر کی گئی۔
پنجاب حکومت کا موقف
وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کا ایک دن بھی جسمانی ریمانڈ نہیں دیا، ان سے پستول برآمد کرنی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کردی۔