1 مئی مقدمات؛ سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک کردیا
سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کمزور اور مستحق طبقات کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں گے: صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، سپریم کورٹ میں 9 مئی مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ کیلئے اپیل پر سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک کردیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ اس کیس کو بانی پی ٹی آئی کیس کے ساتھ آئندہ ہفتے سنا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر کی جانب سے چیف جسٹس کی تصویر لینے پر ایس پی سکیورٹی سپریم کورٹ کا تبادلہ
جسمانی ریمانڈ کے کیسز
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جسمانی ریمانڈ کے کیسز کے فیصلوں میں یکسانیت ہو۔ بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی جسمانی ریمانڈ کا ہے اور عمر سرفراز چیمہ کا کیس بھی اسی نوعیت کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی بیرون ملک جا سکتے، نام کسی سٹاپ لسٹ میں نہیں، ایف آئی اے کی یقین دہانی
وکیل کا بیان
وکیل عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ میرے موکل کو گرفتار کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔ عمر سرفراز چیمہ کیخلاف ایف آئی آر ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کے بعد دائر کی گئی۔
پنجاب حکومت کا موقف
وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کا ایک دن بھی جسمانی ریمانڈ نہیں دیا، ان سے پستول برآمد کرنی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کردی۔








