48 سالہ رندیپ ہوڈا نے دیر سے شادی کرنے کی وجہ بتادی

رندیپ ہوڈا کی ذاتی زندگی کی جھلک
ممبئی (آئی این پی) معروف بھارتی اداکار رندیپ ہوڈا نے اپنی نجی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی ہے اور دیر سے شادی کرنے کی وجہ بھی بیان کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کا میدان جنگ: پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم
شادی میں تاخیر کی وجوہات
بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں خاندان میں شادی کرنے کے رواج پر تنقید کرتے ہوئے رندیپ ہوڈا نے کہا کہ شادی میں تاخیر کی ایک وجہ یہ تھی کہ دلہن کا ہماری قوم جاٹ سے تعلق نہ ہونا تھا۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شروع سے میرا تو شادی کا کوئی ارادہ ہی نہیں تھا لیکن قسمت میں لکھا تھا تو ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دریائے نیل میں تیراکی، 165 فٹ کی بلندی سے چھلانگ
ذاتی خیالات اور تجربات
اداکار نے مزید کہا کہ میں اسکول میں بہت دکھی رہتا تھا اور میں نہیں چاہتا تھا کہ اس دنیا میں کسی اور کو لاﺅں جو اسکولنگ کے عمل سے گزرے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پھر ملاقات لنلاشرم سے ہوئی اور میں نے شادی نہ کرنے کے فیصلے کو بدلا، لیکن اب والدین درمیان میں آگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بشار الاسد کے سب سے خطرناک مخالف شامی باغی کون ہیں؟
والدین کا مخالفت اور شادی کا فیصلہ
رندیپ ہوڈا نے بتایا کہ میرا تعلق جاٹ خاندان سے ہے اور ہمارے یہاں کسی نے آج تک برادری سے باہر شادی نہیں کی، اس لیے والدین نہیں مان رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ والدین کو منانے میں اتنے برس لگ گئے اور میں نے کورونا وبا کے دور میں شادی کا موقع ملنے کو غنیمت جانا۔
خوشی اور سکون
رندیپ ہوڈا نے کہا کہ اب شکر ہے کہ سب ایک دوسرے کو سمجھ چکے ہیں اور میری اہلیہ میری فیملی کا حصہ ہیں۔