ہمارے ایم پی ایز کو اے آئی کا پتہ ہی نہیں،کامیابی کا ایجنڈا طے کرنا ہو گا : ملک احمد خان

سپیکر پنجاب اسمبلی کا اے آئی پر زور
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ہمارے ایم پی ایز جو قانون سازی کرتے ہیں انہیں اے آئی کا پتہ ہی نہیں ہے۔ اے آئی وقت کی اہم ضرورت ہے، ہمیں اپنی کامیابی کا ایجنڈا طے کرنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کے خلاف مبینہ ہراسانی کیس کی سماعت 16دسمبر تک ملتوی
پرائیویٹ یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب
نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ اے آئی وقت کی اہم ضرورت ہے، ہمیں اپنی کامیابی کا ایجنڈا طے کرنا ہو گا۔ ہم نے اے آئی کو زندگی میں شامل نہ کیا تو دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے۔
انسانی کیبن کی تخلیق کی ضرورت
"جنگ" کے مطابق، ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ تحقیق سے پتہ چلا کہ انسانوں نے ایسی ٹیکنالوجی بھی بنائی ہے جسے کوئی کنٹرول نہیں کر سکتا۔ ہمیں آرٹیفشل انٹیلی جنس سے متعلق شعور پیدا کرنا ہو گا.