پاکستان اور افغانستان میں آئندہ ہفتے زلزلے کا امکان، شدت 5.4 ہو سکتی ہے: شہباز لغاری

زلزلے کی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ای کیو کیو این (EQQN) کے بانی شہباز لغاری نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں آئندہ ہفتے 5.4 شدت کا زلزلہ آ سکتا ہے، جس کے جھٹکے شمالی اور جنوبی پاکستان میں محسوس کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سٹیٹ بینک نے عوام کو خوشخبری سنا دی
پیشگوئی کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق، شہباز لغاری نے کہا کہ ای کیو کیو این کا خود تیار کردہ نظام زلزلے کو 128 گھنٹے پہلے تک پیش گوئی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اب تک کی تمام پیش گوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں۔ انہوں نے 12 اپریل 2025 کو پاکستان میں آنے والے حالیہ زلزلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "ہم نے اس کی پیش گوئی 7 اپریل 2025 کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کی تھی، جس کا ریکارڈ بھی دستیاب ہے۔"
عوامی اپیل
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ای کیو کیو این کے یوٹیوب چینل کو فالو کریں تاکہ زلزلوں سے متعلق بروقت اپ ڈیٹس اور پیشگی خبرداریاں حاصل کی جا سکیں۔ لغاری نے مزید کہا "ہمارا مشن زندگیوں کو بچانا ہے، ہم پاکستان کے پانچ ہزار کلومیٹر کے دائرے میں آنے والے زلزلوں کی بروقت پیش گوئی فراہم کرتے ہیں۔" انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ای کیو کیو این دنیا کا پہلا آزاد زلزلہ پیش گوئی مرکز ہے جو تحقیق کی بنیاد پر کام کر رہا ہے۔