وزیر اعظم کی ہدایت پر قائم ہونیوالے ڈسکوز سپورٹ یونٹس نے کتنے آپریشنز کیے اور بجلی چور پکڑے؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں

ڈسکوز سپورٹ یونٹس کا قیام
لاہور (طیبہ بخاری سے) وزیر اعظم کی ہدایت پر قائم ہونیوالے ڈسکوز سپورٹ یونٹس نے اب تک کتنے آپریشنز کیے اور کتنے بجلی چور پکڑے؟ یہ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب اور ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس کی ملاقات: اوکاڑہ میں سائلوز کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو لیسکو کی قیادت میں قائم ہونیوالے ڈسکو سپورٹ یونٹس کا ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ لیسکو حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ آپریشن میں رواں مالی سال میں اب تک 1 لاکھ 10 ہزار 518 مقامات پر بجلی کی چوری پکڑی گئی۔
قانونی کارروائیاں اور نتائج
مختلف کارروائیوں کے دوران 93 ہزار 811 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ 11 ہزار 559 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔ بجلی چوری میں ملوث ملزمان کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 10 کروڑ 3 لاکھ 8 ہزار 258 یونٹس چارج کیے گئے جن کی مالیت 4 ارب 26 کروڑ 79 لاکھ 43 ہزار 816 روپے ہے۔