گیس لیکج دھماکے سے گھریلو ملازمہ جاں بحق
دھماکے کا واقعہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کلفٹن میں گلف ٹاور کے قریب فلیٹ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں گھریلو ملازمہ جاں بحق اور لڑکی سمیت 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس عابد عزیز شیخ نے لاہور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
زخمی افراد کی حالت
رپورٹ کے مطابق کلفٹن تین تلوار گلف ٹاور کے قریب فلیٹ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 2 جوان لڑکیوں سمیت 3 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر قربانی دینی ہے تو جدا بھی ہونا ہے، پہلے نفرتوں میں مٹھاس تھی اب محبتیں بھی زہر اگلتی نظر آتی ہیں، وہ حسین چہروں کو آنکھوں سے دل میں اتارتا ہے۔
ہسپتال کی رپورٹ
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دوران علاج شدید زخمی ہونیوالی 20 سالہ کلثوم دم توڑ گئی، زخمی ہونے والوں میں 20 سالہ سدرہ اور 50 سالہ فیاض شامل ہیں۔
پولیس کی تحقیقات
ایس ایچ او کلفٹن نے بتایا کہ فیاض 80 فیصد جھلسا ہوا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے، جاں بحق کلثوم گھریلو ملازمہ تھی۔ انہوں نے بتایا کہ لیکیج کے باعث گیس فلیٹ میں بھری ہوئی تھی، گھریلو ملازمہ نے باورچی خانے میں جیسے ہی چولہا جلایا تو دھماکے کے باعث آگ بھڑک اٹھی، پولیس حادثے سے متعلق مزید معلومات اکٹھا کررہی ہے۔








