کچھ بھارتی کرکٹر مجھے اپنی فحش تصاویر بھیجا کرتے تھے ، جنس تبدیل کروا کر لڑکی بننے والے سابق بھارتی کرکٹر کی بیٹی کا انکشاف

سنجے بنگار کے بیٹے کی جنس تبدیلی

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بنگار کے جنس تبدیل کرانیوالے بیٹے نے بھارتی کرکٹرز کی جانب سے فحش تصاویر بھیجے جانے کا انکشاف کیا ہے۔گزشتہ برس نومبر میں سنجے بنگار کا 23 سالہ بیٹا آریان اپنی جنس تبدیل کروانے کے بعد عنایہ بن گیا تھا، عنایہ نے سوشل میڈیا پر ہارمونل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے جنس کی تبدیلی کا سفر شیئر کرنے کے بعد کافی توجہ حاصل کی تھی، تاہم اب عنایہ بھارتی کرکٹرز سے متعلق کیے گئے انکشاف کے بعد ایک بار پھر خبروں میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی کے غیر حاضر کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری

عنایہ کا دل دہلا دینے والا انکشاف

برطانیہ میں مقیم عنایہ نے حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران بھارتی کرکٹرز سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف کیا۔دوران انٹرویو عنایہ نے جنس میں تبدیلی کی خواہش کے احساس سے متعلق سوال پر کہا کہ جب میں 8 یا 9 سال کی تھی تب میں اپنی والدہ کی الماری سے کپڑے نکال کر پہن لیتی تھی اور آئینے میں دیکھ کر کہتی تھی، میں لڑکی ہوں اور میں لڑکی بننا چاہتی ہوں۔عنایہ نے بتایا کہ میں اب تک کئی مشہور کرکٹرز مشیر خان، سرفراز خان، یشسوی جیسوال کے ساتھ کھیل چکی ہوں لیکن خود سے متعلق رازداری برقرار رکھنی پڑتی ہے کیونکہ میرے والد ایک معروف شخصیت ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ کرکٹ کی دنیا عدم تحفظ اور گندی مردانہ ذہنیت سے بھری ہوئی ہے۔

جنسی ہراسانی کا سامنا

جنسی ہراسانی سے متعلق سوال پر عنایہ نے بتایا کہ کچھ کرکٹرز ایسے بھی ہیں جنہوں نے مجھے اپنی فحش تصاویر بھیجیں۔عنایہ نے جنس تبدیلی کے بعد پیش آنیوالے رویے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص ایسا بھی تھا جو سب کے سامنے مجھے گالی دیتا تھا لیکن پھر وہی شخص میرے پاس آکر بیٹھا کرتا اور میری تصویریں مانگتا تھا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...