اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام نے نئے ریکارڈ بنا دئیے، وزیراعلیٰ نے گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ ہر صورت پورا کرنے کا حکم دیدیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کا تاریخی منصوبہ
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے”اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ نے نئے ریکارڈ بنا دیئے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر ترین مدت میں اتنے زیادہ گھر بننے کا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے اپنی معذوری کی وجہ سے سیکس کی پیشکش بطور احسان کی جاتی ہے
خصوصی اجلاس کا انعقاد
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ”اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام“ میں جاری قرضوں کے حصول اور وصولی پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں عوام کی دلچسپی کے پیش نظر مزید کمرشل بنک شامل کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا ہے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 5 ماہ میں 28219 گھرانوں کو 30 ارب کے بلاسود قرضے مل گئے ہیں۔ ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام کے تحت 23ہزار500 سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آج عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا، مریم اورنگزیب کا بیان
لون کے پراسیس میں تیزی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ”اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام“ لون کا پراسیس مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ ہر صورت پورا کرنے کا حکم دیا۔
عوام کی خدمت کا عزم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ”اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام“ کے تحت لون کی تقسیم کے عمل میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔ کوئی حکومت 5 سال میں اتنے گھر نہیں بنا سکی جتنے 5 ماہ میں بن چکے ہیں۔ عوام کی خدمت ہی ہمارا واضح ویژن ہے۔ قائد محمد نوازشریف کے ویژن کے مطابق بے گھر افراد کو اپنی چھت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ”اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام“ میرے دل کے بہت قریب ہے۔