مریم نواز نے ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹ پر وفاق اور صوبے کے درمیان تنازع برقرار
خصوصی افراد کی معاونت
لاہور میں سپیشل افراد کے لیے معاون آلات اور وہیل چیئرز کی فراہمی کی تقریب میں مریم نواز نے کہا کہ خصوصی افراد سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے پورٹل میں خود کو رجسٹر کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، اعلامیہ جاری
حکومتی اقدام کا مقصد
انہوں نے کہا خوشی ہے اب اقتدار کا رخ بدلا ہے، اب حکومت خود چل کر عوام کے دروازے تک پہنچ جاتی ہے، ریاست خصوصی افراد کا ہاتھ تھام لے تو ان کی مشکل آسان ہوجاتی ہے۔
راشن کارڈ کی تقسیم
وزیراعلیٰ پنجاب نے یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ راشن کارڈ سے کچن کے اخراجات میں کچھ مدد ہو سکے گی۔








