پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے ، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو کا بیان
حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ سندھ کے عوام نے کینالز منصوبے کو مسترد کردیا۔ یہ بات انہوں نے حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
یہ بھی پڑھیں: Severe Flooding in U.S. States Leads to Devastation: 223 Lives Lost, Many Missing
عمر کوٹ میں کامیابی
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمر کوٹ میں پیپلز پارٹی کی جیت مبارک ہو۔ پاکستان کے عوام آج بھی شہید بے نظیر بھٹو کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سندھ کے عوام نے ثابت کردیا کہ سندھ میں صرف تیر کا مینڈیٹ ہے، 17 جماعتیں ایک طرف اور پیپلز پارٹی ایک طرف، فتح ہمیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کی غزہ میں جنگ بندی کے بدلے 10 قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش
اسلام آباد والوں کی تنقید
انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے کینالز منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں۔ 6 میں سے دو کینالز کی منظوری قیدی نمبر 420 نے دی تھی۔ اسلام آباد والے ہماری بات سنیں، ہم آپ کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے تیسرے ٹی20 میں بنگلہ دیش کو 179 رنز کا ہدف دے دیا
پانی کی تقسیم کا مسئلہ
چیئرمین پی پی نے کہا کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ ہم نے شہباز شریف کو ایک بار نہیں، دو بار وزیراعظم بنوایا، اور کیا اب دھمکی سے پیپلز پارٹی کو ڈرایا جائے گا؟ بلاول کا کہنا تھا کہ شیر والوں کا ہر منصوبہ کسان دشمن ہوتا ہے۔
کسانوں کا معاشی قتل عام
انہوں نے کہا کہ انہوں نے گندم اسکینڈل کی وجہ سے کسانوں کا معاشی قتل عام کیا۔ شیر والے صرف عوام کا خون چوستے ہیں اور کچھ نہیں کرتے۔ حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ میں پیچھے ہٹ جاؤں گا، میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوں۔








