دنیا کے دور افتادہ ترین ملک میں پہلی بار اے ٹی ایم نصب، عوام کا جشن

ٹوالو میں اے ٹی ایم مشینوں کا افتتاح

فنافوتی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بحر الکاہل کے وسط میں واقع جزیرہ نما ملک ٹوالو میں پہلی بار اے ٹی ایم مشینیں نصب کی گئی ہیں جسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔ 15 اپریل کو ملک کے دارالحکومت فنافوتی میں وزیرِ اعظم فلیتی تیو نے عوام کے سامنے اے ٹی ایم مشین کا افتتاح کیا۔ تقریب میں مقامی معززین بھی شریک تھے، اور اس موقع پر ایک بڑا چاکلیٹ کیک کاٹا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کی بڑی آئل ریفائنری پارکو 40 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

ٹوالو کی آبادی اور جغرافیائی حیثیت

سی این این کے مطابق ٹوالو دنیا کے سب سے چھوٹے اور دور افتادہ ممالک میں سے ایک ہے، جس کی کل آبادی تقریباً 11 ہزار 200 افراد پر مشتمل ہے اور اس کے نو جزیرے صرف 10 مربع میل پر پھیلے ہوئے ہیں۔ اب تک ملک میں تمام لین دین نقد رقم کے ذریعے ہی ہوتا رہا ہے لیکن اے ٹی ایمز کی تنصیب کو بینکنگ نظام میں انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کےلیے خفیہ فیچر متعارف کرا دیا

نیشنل بینک آف ٹوالو کی رائے

نیشنل بینک آف ٹوالو کے جنرل منیجر سیوسے تیو نے اسے ایک "اہم کامیابی" اور "ترقی کی نئی راہیں کھولنے والا اقدام" قرار دیا ہے۔ پیسفک ٹیکنالوجی لمیٹڈ کے نمائندے نے کہا کہ یہ مشینیں عوام کو جدید اور قابلِ بھروسہ بینکاری سہولیات سے روشناس کرائیں گی۔

ٹوالو کی مشکلات اور عالمی توجہ

ٹوالو کی تنہائی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں صرف ایک ایئرپورٹ ہے، جہاں صرف فجی سے محدود پروازیں آتی ہیں۔ ایئرپورٹ کے رن وے کو اکثر مقامی افراد کھیلوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ٹوالو کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں اور بڑھتے ہوئے سمندری پانی کے باعث شدید خطرے میں ہیں۔ بلند ہوتے پانی کے باعث نہ صرف زمین سکڑ رہی ہے بلکہ کھارے پانی سے زراعت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ ملک نے اس وقت عالمی توجہ حاصل کی جب 2021 میں اُس وقت کے وزیرِ خارجہ سائمن کوفے نے اقوام متحدہ سے خطاب پانی میں کھڑے ہو کر کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...