عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے تو انہیں جا جا کر معافیاں مانگنی پڑیں گی، عمر ایوب کی بیورو کریسی کو تڑی
اسلام آباد میں عمر ایوب کی بے چینی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروائے جانے پر برہم ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی مسافر طیارے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 242 ہوگئی
بیوروکریسی پر تنقید
عمر ایوب نے بیوروکریسی کو تڑی لگاتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی یاد رکھے، بانی پی ٹی آئی دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے تو انہیں جا جا کر معافیاں مانگنی پڑیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر ایاز صادق کی چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
عدالت سے انصاف کی طلب
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ وہ یہاں عدالت سے انصاف مانگنے آئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی اُن کے رفقا اور اہلِ خانہ سے ملاقات کروانے کے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا جارہا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت، ایک اور معروف اداکارہ کے ساتھ ہجوم کی بدسلوکی، ویڈیو وائرل
جیل انتظامیہ کا مؤقف
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ کہتی ہے ان کے بس میں کچھ نہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ چیف جسٹس اپنی رٹ قائم کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں گرفتار ملزم شاہد ندیم کی ضمانت منظور
علیمہ خان کا دعویٰ
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل مینوئل کے تحت دی گئی تمام سہولتیں واپس لے لی گئی ہیں، ایک مہینے میں صرف دو گھنٹے ملاقاتیں کروائی گئیں۔
عدالت میں درخواست
بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر علیمہ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔








