عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے تو انہیں جا جا کر معافیاں مانگنی پڑیں گی، عمر ایوب کی بیورو کریسی کو تڑی

اسلام آباد میں عمر ایوب کی بے چینی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروائے جانے پر برہم ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے
بیوروکریسی پر تنقید
عمر ایوب نے بیوروکریسی کو تڑی لگاتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی یاد رکھے، بانی پی ٹی آئی دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے تو انہیں جا جا کر معافیاں مانگنی پڑیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: مصر ترکوں کے زیر اثر بھی رہا، بہت سارے ترک باشندے ہجرت کرکے یہیں آباد ہوگئے اور اپنے ساتھ خوبصورت دلکش آنکھیں لانا نہیں بھولے
عدالت سے انصاف کی طلب
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ وہ یہاں عدالت سے انصاف مانگنے آئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی اُن کے رفقا اور اہلِ خانہ سے ملاقات کروانے کے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا جارہا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانیوالے درندہ صفت ملزم کو 10 سال قید کی سزا
جیل انتظامیہ کا مؤقف
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ کہتی ہے ان کے بس میں کچھ نہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ چیف جسٹس اپنی رٹ قائم کریں۔
یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیے : شیخ وقاص
علیمہ خان کا دعویٰ
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل مینوئل کے تحت دی گئی تمام سہولتیں واپس لے لی گئی ہیں، ایک مہینے میں صرف دو گھنٹے ملاقاتیں کروائی گئیں۔
عدالت میں درخواست
بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر علیمہ خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔