کیا آپ اپنی آنتوں کی صفائی کر رہے ہیں؟ یہ کیوں ضروری ہے؟

ہاضمہ کی صحت کی اہمیت

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحت مند اور خوش باش محسوس کرنے کے لیے ہاضمہ کا درست ہونا بے حد ضروری ہے، اور ہاضمے کے نظام میں بڑی آنت (کولون) ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس حوالے سے خوراک کے انتخاب کا سب سے زیادہ اثر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

کولون کی صفائی کا طریقہ

نیوز 18 کے مطابق 'الٹیمیٹ ہیلتھ سلوشنز' کے بانی اور مصنف کریگ بروکی نے حال ہی میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک تفصیلی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے 'کولون کلینز' یعنی آنتوں کی صفائی کا طریقہ بیان کیا۔

کریگ بروکی کا کہنا ہے کہ کولون کی صفائی ایک انتہائی مؤثر مگر اکثر نظر انداز کی جانے والی صحت بخش مشق ہے، جو تھکاوٹ، جلد کے مسائل اور کمزور مدافعتی نظام جیسے مسائل کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا ’’میں نے خود اس عمل کو آزمایا ہے اور یہ واقعی حیرت انگیز نتائج دیتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: سابق فٹبالر کو ایک ملک کا صدر بنا دیا گیا

زہریلا فضلہ اور صحت

انہوں نے بتایا کہ آنتوں میں اکثر کئی پاؤنڈ زہریلا فضلہ جمع ہو جاتا ہے جو نقصان دہ بیکٹیریا، وائرسز اور پیراسائٹس کے لیے افزائش گاہ بن جاتا ہے۔ ’’جیسے گاڑی کے ٹیل پائپ سے زہریلی گیسیں نکلتی ہیں، ویسے ہی جسم سے بھی زہریلے مواد کا اخراج ضروری ہوتا ہے۔ اگر کولون بند ہو تو جگر بھی زہریلے مادوں کو صحیح طریقے سے فلٹر نہیں کر سکتا۔ بیماری کی اصل وجہ اکثر اسی زہریلے مواد کے دوبارہ جسم میں جذب ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کی گمشدگی: سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے ایڈووکیٹ جنرل کو طلب کیا

صفائی کے نکات

انہوں نے اس صفائی کے لیے کچھ نکات بیان کیے جن میں پانی اور فائبر (چیا سیڈز، سیلیم) کی مقدار بڑھانا، میگنیشیم لینا، وٹامن سی کا استعمال، اور قدرتی جلاب جیسے میگنیشیم آکسائیڈ کا استعمال شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہوائی جہاز کو ٹرک پر کراچی سے حیدرآباد کیوں لے جایا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

انٹرنل باڈی واش پروٹوکول

ان کی طرف سے 'انٹرنل باڈی واش پروٹوکول' کے نام سے ایک خاص طریقہ بھی بیان کیا گیا ہے۔ اس طریقہ کار کے تحت :

  • سونے سے پہلے قدرتی جلاب لیں
  • صبح کو تقریباً ایک لیٹر نیم گرم پانی میں دو چمچ سمندری نمک ملا کر پیئیں
  • اور پھر 10 سے 60 منٹ تک واش روم کے قریب رہیں
  • اس کے بعد ہر 15 منٹ بعد تازہ پانی پینے سے جسم کی مزید صفائی کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ طاہر اشرفی کے چھوٹے بھائی حافظ محمد احمد انتقال کر گئے

احتیاطی تدابیر

کریگ بروکی نے خبردار کیا کہ صفائی کے بعد آنتوں کی حساسیت بڑھ سکتی ہے، اس لیے گیس اور اپھارے سے بچنے کے لیے آہستہ کھانے، اچھی طرح چبانے، کھانے سے پہلے ایپل سائڈر سرکہ پینے، ہاضمہ بہتر بنانے والے انزائمز اور پروبائیوٹکس کا استعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اینٹی بائیوٹکس، مانع حمل گولیاں، کیڑے مار ادویات، مصنوعی مٹھاس اور پراسیسڈ فوڈز جسم کے اچھے بیکٹیریا کو تباہ کر دیتے ہیں۔

کولون کی صفائی کے فوائد

اپنی پوسٹ کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ کولون کی صفائی سے وزن کم کرنا، وائرسز اور پیراسائٹس کا خاتمہ، مدافعتی نظام کو بہتر بنانا، جگر کی صفائی، درد سے نجات اور مجموعی طور پر خوشی اور سکون کا احساس حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...