تربوز کے بیج کے 7 حیرت انگیز فوائد، جان کر آپ انہیں کبھی نہیں پھینکیں گے
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اکثر لوگ تربوز کھاتے وقت اس کے بیج پھینک دیتے ہیں، لیکن ماہرین صحت کے مطابق یہی چھوٹے بیج صحت کا خزانہ ہیں۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق تربوز کے بیج کئی اہم غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں جن میں پروٹین، میگنیشیم، زنک اور آئرن شامل ہیں۔ یہ بیج بھون کر، پانی میں بھگو کر یا پاؤڈر کی شکل میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
دل کی صحت کے لیے مفید
تربوز کے بیجوں میں موجود میگنیشیم اور صحت مند چکنائیاں بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے اور دل کی بہتر کارکردگی کے لیے مفید ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے ٹیکس فراڈکرنے والے تاجروں کی گرفتاری کی تجویز کا نوٹس لے لیا
جلد کو نکھارتے ہیں
ان بیجوں میں اینٹی آکسیڈنٹس اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈز ہوتے ہیں، جو جلد کو فری ریڈیکلز کے نقصان سے بچاتے ہیں۔ زنک کی موجودگی کولیجن بنانے اور زخموں کو بھرنے میں مدد دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حمیراہ اصغر کی افسوسناک موت کے بعد اداکاراؤں نے جڑے رہنے کیلئے واٹس ایپ گروپ بنا لیا
ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں
پانی میں بھگوئے ہوئے تربوز کے بیج غذائی فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جو ہاضمے کو بہتر بنانے اور قبض سے نجات دلانے میں مدد دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امن و امان کے قیام کیلئے پنجاب حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا
ذیابیطس میں مفید
میگنیشیم کاربوہائیڈریٹ میٹابولزم اور انسولین کی حساسیت کو بہتر بناتا ہے، جو ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی جوہری مسئلے کا اصل حل فلسطین کے مسئلے سے جڑا ہے، اسلامی دنیا کی آوازوں کو سنا جانا ضروری ہے: چین
مردانہ صحت میں بہتری
زنک مردوں میں سپرم کوالٹی اور ٹیسٹوسٹیرون لیول بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جو افزائش نسل کے لیے ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 35 ملکوں کے 1400 سائنسدان ڈیڑھ کلومیٹر گہری سرنگوں میں کیا کر رہے ہیں؟
پٹھوں کی مضبوطی
سو گرام تربوز کے بیجوں میں 20 گرام سے زائد پروٹین پایا جاتا ہے جو ورزش کرنے والوں یا سبزی خور افراد کے لیے بہترین پروٹین کا ذریعہ ہے۔
ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں
تربوز کے بیج میگنیشیم، فاسفورس اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں جو ہڈیوں کی مضبوطی اور آسٹیوپوروسس سے بچاؤ میں مددگار ہیں۔








