بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، مزید پاور پلانٹس ٹیرف کمی پر رضامند
بجلی صارفین کے لیے خوشخبری
اسلام آباد (آئی این پی) بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، 4 سرکاری پاور پلانٹس ٹیرف میں کمی پر رضامند ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں خواتین افسران کو ’سر‘ کہنے کا پروٹوکول ختم
ٹیرف میں کمی کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق، 4 سرکاری پاور پلانٹس نے بجلی ٹیک اینڈ پے کی بنیاد پر بجلی فراہم کرنے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو باضابطہ درخواست دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ سے تجارتی ڈیل فائنل، ڈیجیٹل طریقے سے درآمد کی جانیوالی اشیاء پر عائد 5فیصد ٹیکس ختم ہونے کی بھی خبرآگئی، ایف بی آر کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری
نیپرا میں سماعت کی تاریخ
4 پاور پلانٹس کی جانب سے بجلی کے ٹیرف میں کمی کرنے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت 24 اپریل کو ہوگی۔
پاور پلانٹس کے نام
واضح رہے کہ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی بلوکی، حویلی بہادر، سینٹرل پاور جنریشن کمپنی، اور ناردرن پاور جنریشن نندی پور کے ٹیرف میں کمی کا ذکر کیا گیا ہے۔








