کانگو میں کشتی میں آگ لگنے سے ہلاک افراد کی تعداد 148 ہو گئی
افریقہ میں کشتی حادثہ
کنشاسا (ڈیلی پاکستان آن لائن) افریقی ملک کانگو میں کشتی میں آگ لگنے سے ہلاک افراد کی تعداد 148 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: طاقتور طبقات کو آئین کے تابع ہونا پڑے گا: شاہد خاقان عباسی
حادثے کی تفصیلات
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، کانگو میں ایچ بی کونگولو نامی کشتی Matankumu کی بندرگاہ سے بولومبا کے علاقے کے لیے روانہ ہوئی جہاں کشتی میں آگ لگ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لوگوں کو سیلاب کی وارننگ دینے کے لیے 37 سال سے استعمال کیا جانے والا الارم
آگ لگنے کا واقعہ
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کشتی میں آگ لگنے کا واقعہ منگل کے روز اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون لکڑی کی بنی کشتی میں کھانا پکا رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: خامنہ ای کہاں ہیں۔۔؟
نقصانات کی تفصیلات
کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 500 افراد سوار تھے۔ آگ لگتے ہی کشتی دریائے کانگو میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 148 افراد ہلاک اور سیکڑوں لاپتا ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: این آر او دینے کےلیے پی ٹی آئی سے بات چیت نہیں ہو سکتی، طلال چوہدری
بچ جانے والے افراد
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حادثے میں 100 افراد زندہ بھی بچ گئے جب کہ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
کشتی رانی کے حادثات
میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگو میں کشتی رانی کے حادثات عام ہیں جہاں پرانی لکڑی کی کشتیاں دیہاتوں کے درمیان نقل و حمل کا ایک ذریعہ ہیں اور اکثر ان پر گنجائش سے کہیں زیادہ لوگ سوار ہوتے ہیں۔








