بلوچستان : دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاک

دکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے علاقے دکی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 5 شرپسندوں کو ہلاک کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: Remembering the Painful Earthquake Memories of October 8: PDMA Chief Irfan Ali Khatia on AJK and KP
حملے کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے سی ٹی ڈی حکام کے حوالے سے بتایا کہ دکی کے علاقے میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 مسلح افراد ہلاک ہوئے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شرپسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ سی ڈی ٹی حکام نے معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے اپنے اراکین اسمبلی کو احتجاج میں شرکت سے روک دیا
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے ردعمل
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دکی میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارروائی میں حصہ لینے والے سی ٹی ڈی، ایف سی اور دیگر اداروں کے جوانوں کی بہادری کو سراہا۔
دہشت گردی کے خلاف ریاستی عزم
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ریاستی ادارے پوری طرح متحرک ہیں، صوبے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی، دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔