کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم مقابلے، آرمی چیف کی بطور مہمان خصوصی شرکت

پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے ہوئے جس میں آرمی چیف نے مشق کے شرکا کو انفرادی اور ٹیم ایوارڈز سے نوازا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ جانے والی بولان میل جیکب آباد پر روک دی گئی، مسافر رُل گئے
آرمی چیف کی موجودگی
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ کھاریاں گیریژن میں آٹھویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے ہوئے، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف تامل اداکارہ کی بھی غیراخلاقی ویڈیو لیک، پرگیہ کا ردعمل بھی آگیا
شرکاء کی تفصیلات
آئی ایس پی آر کے مطابق، مشق میں پاک فوج کی 7 ٹیموں، پاک بحریہ کی ایک ٹیم اور دوست ممالک کی 15 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ان ممالک میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکی، امریکا اور ازبکستان شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں انتشار اور تشدد کی سیاست کی اجازت نہیں دی جاسکتی: عطاءتارڑ
مبصرین کی موجودگی
اس کے علاوہ بنگلا دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ کے نمائندوں نے بطور مبصر مشاہدہ کیا۔ تقریب میں بین الاقوامی مبصرین اور دفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی اور تقریب کے انعقاد کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سول نافرمانی کی دشمنانہ خواہش پوری کر لیں: عطا تارڑ
مشق کا مقصد
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 60 گھنٹے طویل پیٹرولنگ مشق کا مقصد جدید جنگی مہارتوں کو بڑھانا تھا۔ یہ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں کی گئی، آرمی چیف نے مشق کے شرکا کو انفرادی اور ٹیم ایوارڈز سے نوازا۔
آرمی چیف کا بیان
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ایسی مشقیں پیشہ ورانہ فوجی مہارتوں اور حکمت عملی سیکھنے کا صحیح فورم ہیں۔ ایسی مشق جنگ کے بدلتے حالات میں ٹیم سپرٹ کو فروغ دیتی ہے، اس مقصد کے لیے پاک فوج نے کردار، جرات اور قابلیت کی بھرپور صفات کو برقرار رکھا ہے۔