ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوے لیکن دراصل کتنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟ سرکاری اعدادوشمار نے ہی حکومتی دعووں کا بیچ چوراہے بھانڈا پھوڑ دیا
اسلام آباد میں مہنگائی کی صورتحال
اسلام آباد (آئی این پی) حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعووں کے باوجود گزشتہ ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں مزید کمی واقعہ ہوگئی ہے اور حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.69 فیصد تک مزید کم ہوگئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح منفی 2.72 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دھی رانی پروگرام، ساہیوال کے 134 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے
ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ
ادارہ شماریات کی طرف سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا مہنگی جبکہ 18 سستی ہوئیں اور 17 اشیا کے دام مستحکم رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی فی کلو 54 روپے 42 پیسے سستی ہوئی، گزشتہ ہفتے ٹماٹر فی کلو 16 روپے 29 پیسے سستے ہوئے، اور ایک ہفتے کے دوران لہسن فی کلو 41 روپے 76 پیسے سستا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھارت جنگ بندی میں ٹرمپ کا کردار نہ ہونے کے بھارتی دعوے کو امریکہ نے جھوٹا قرار دے دیا۔
مہنگائی میں کمی کی کچھ اشیا
ادارہ شماریات نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے پیاز فی کلو 6 روپے 15 پیسے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 29 روپے 75 پیسے سستا ہوا، اسی طرح گندم کا آٹا، آلو، گھی، چینی، دالیں، گڑ بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سولر صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ
مہنگائی میں اضافہ کی اشیا
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے دال چنا فی کلو 3 روپے 19 پیسے مہنگی ہوئی ہے، اس کے علاوہ جلانے کی لکڑی، سگریٹ، چائے کی پتی، تازہ دودھ اور چاول بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈیفنس کے ریسٹورنٹ میں دو فیملیز آپس میں لڑ پڑیں
آمدنی کے مختلف طبقوں پر مہنگائی کا اثر
حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح 0.80 فیصد کمی کے ساتھ منفی 3.35 فیصد، اور 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے یہ شرح 0.80 فیصد کمی کے ساتھ منفی 3.53 فیصد رہی۔
مزید طبقوں کے لیے مہنگائی کی صورت حال
22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح 0.72 فیصد کمی کے ساتھ منفی 3.01 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔ 29 ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح 0.73 فیصد کمی کے ساتھ منفی 2.70 فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے یہ شرح 0.64 فیصد کمی کے ساتھ منفی 2.11 فیصد رہی ہے۔








