انسانی سمگلنگ اور گداگری روکنے کیلئے تمام ایئرپورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ

کراچی: ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی نگرانی
ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع ایف آئی اے کے حوالے سے بتایا کہ انسانی سمگلنگ اور گداگری کی روک تھام کیلئے ملک کے تمام ایئر پورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیکہ اروڑا کے سری لنکن کرکٹرکمار سنگھاکارا کیساتھ افیئر کی خبروں پر اداکارہ کے قریبی ذرائع کا موقف آگیا
سی سی ٹی وی کیمرے کی تنصیب
اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے نے تمام ایئرپورٹس کے آرائیول اور ڈیپارچرکاو¿نٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سے مسافروں کی نگرانی میں مدد ہوگی۔
ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کی نگرانی
ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر ہیڈکوارٹرز سے تمام امیگریشن سربراہان کو مراسلہ بھی موصول ہوگیا ہے۔ مزید یہ کہ ایئر پورٹس پر سی سی ٹی وی کی نگرانی ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں بھی ہوگی۔