پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں، حسن علی نے وہاب ریاض کا ریکارڈ توڑدیا

کراچی کنگز کا اعزاز
کراچی(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے وہاب ریاض کا اہم ریکارڈ توڑتے ہوئے پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کا اعزاز حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نجی بینک کی شکایت پر ایف آئی اے کی تحقیقات شروع ہوگئیں
مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف
حسن علی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ کنگز کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر حسن علی نے پی ایس ایل کی 84 اننگز میں سب سے زیادہ 116 وکٹیں حاصل کرلی ہیں۔
وہاب ریاض کا سابقہ ریکارڈ
اس سے قبل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ وہاب ریاض کے پاس تھا جنہوں نے 87 اننگز میں 113 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 30 سالہ حسن علی پی ایس ایل 10 میں شاندار فارم میں ہیں اور اب تک وہ 3 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔