امریکا فلسطینیوں کے قتل میں برابر کا شریک ہے: حافظ نعیم الرحمان

ملتان میں اسرائیل کے خلاف احتجاج
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے سر پر امریکا کا ہاتھ ہے اور وہ فلسطینیوں کے قتل میں برابر کا شریک ہے۔
غزہ مارچ کا خطاب
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ملتان کے کچہری چوک پر غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فلسطین کے عوام عالمی طاقتوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، 20 تاریخ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا۔
حکمرانوں کے نام پیغام
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں کہ امریکا کسی کا نہیں، امریکا سب کو استعمال کرکے پھینک دیتا ہے۔
اسرائیل اور امریکی شراکت
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اسرائیل کے سر پر امریکا کا ہاتھ ہے، وہ فلسطینیوں کے قتل میں برابر کا شریک ہے۔