میانوالی میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی قتل لیکن دراصل کس بات نے ملزم کو طیش دلایا؟ ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا
بھائی نے اپنی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کیا
میانوالی (ویب ڈیسک) میانوالی کے تھانہ چکڑالہ ، یونین کونسل نمل کی حدود میں واقع ڈھوک ایوب کے علاقے میں بھائی نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی ہی بہن کو قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور میں بھارت نے میزائل حملے میں مسجد کو نشانہ بنا یا، بزدلانہ کارووائی کی تفصیلات سامنے آگئیں
تفصیلات
نوجوان لڑکی کے قتل کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ تھانہ چکڑالہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ انوسٹی گیشن اور فرانزک ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ای سی ایل میں شامل نام 180 دن بعد خودبخود ختم ہو جاتا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل
لاش کا پوسٹمارٹم
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے میانوالی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آخری اطلاع تک ملزم کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
معاملہ کی پیچیدگیاں
مقامی ذرائع کے مطابق راحیل نامی شخص نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کیا۔ ایک شخص (جس کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی) لڑکی کو ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کر رہا تھا۔ مذکورہ شخص کے پاس واٹس ایپ سے سکرین ریکارڈنگ موجود تھی، جو اس نے لڑکی کی فیملی کو بھیجی۔ یہی ویڈیو قتل کا باعث بنی تاہم پولیس ذرائع سے اس موقف کی تصدیق نہیں ہوسکی۔








