وزیراعلیٰ مریم نواز سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش
ملاقات کا پس منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا (DSAS) نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمّر کی الیکٹرک SUV سمیت لاہور آٹو شو میں شامل منفرد ترین گاڑیاں
تبادلہ خیال کے موضوعات
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے تعلیم، آئی ٹی، گرین انرجی اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی اور تجارت، امن، ترقی اور مشترکہ اہداف کے لئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
وزیراعلیٰ کا بیان
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ یورپی یونین پارلیمانی وفد کی آمد دوطرفہ مضبوط، پُرامن اور دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو پاکستان کا شراکت دار ہی نہیں بلکہ دنیا میں استحکام کی آواز بھی سمجھتے ہیں۔ جی ایس پی پلس ملنے سے پاکستان کی برآمدات، بالخصوص ٹیکسٹائل کے شعبے میں بہت بہتری آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے حکومت کو قبول کرنے اور 9 مئی پر معافی مانگنے کا کہا جا رہا ہے: علیمہ خان
اقتصادی ترقی کے اقدامات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب پاکستان کی معیشت کا دل ہے اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں۔ زراعت، توانائی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور ماحولیاتی منصوبوں میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ پاکستان کا نوجوان باصلاحیت اور متحرک ہیں، اور عالمی جاب مارکیٹ سے منسلک کرنے کے لئے ٹریننگ کورسز کرا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکار کارتک آریان کو اپنی غربت کا زمانہ یاد آگیا
تعلیمی کامیابیاں
خوشی کی بات ہے کہ پاکستانی طلباء تیسرے سال بھی Erasmus Mundus اسکالرشپ حاصل کرنے والوں میں سرفہرست ہیں۔ پاکستان علاقائی و عالمی امن کے لیے پرعزم ہے۔
وفد کی ستائش
یورپی یونین کے وفد نے ملاقات کے دوران حکومت پنجاب کے اختراعی اقدامات کو سراہا۔








