ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کا معمر افراد کے لیے بڑا فائدہ سامنے آگیا

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ذہنی صحت

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیلر یونیورسٹی کے محققین نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال معمر افراد میں ذہنی کمزوری یا نسیان (ڈیمنشیا) کے خطرے کو نمایاں حد تک کم کر سکتا ہے۔ یہ تحقیق "نیچر ہیومن بیہیویئر" نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا کہ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے افراد میں ذہنی کمزوری کا خطرہ 58 فیصد تک کم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہمارا مشن ہے،عمر ایوب

تحقیق کی تفصیلات

فوکس نیوز کے مطابق مطالعے میں گزشتہ 136 تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا جن میں تقریباً چار لاکھ بالغ افراد شامل تھے اور ان کا اوسطاً چھ سال تک فالو اپ کیا گیا۔ نتائج سے یہ ثابت ہوا کہ عمر، جنس اور تعلیمی سطح جیسے عوامل کو مدنظر رکھنے کے باوجود بھی ٹیکنالوجی کا استعمال ذہنی صحت پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیسے کی اہمیت کچھ نہیں، اللہ سے پیسہ مانگنے کے بجائے برکت مانگنی چاہئے، علی امین گنڈاپور

محققین کی رائے

تحقیق کے شریک مصنف مائیکل اسکَلِن کے مطابق بہت سے افراد شکایت کرتے ہیں کہ ٹیکنالوجی سمجھنا مشکل ہے لیکن یہی ذہنی مشقت دماغی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی انسان کو سیکھنے اور خود کو ڈھالنے پر مجبور کرتی ہے، جو دماغ کو متحرک رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف  سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

ڈیجیٹل سہولیات کی اہمیت

محققین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ڈیجیٹل سہولیات جیسے ویب کیلنڈر، فون ریمائنڈر اور نیویگیشن ایپس معمر افراد کو روزمرہ کے کاموں میں مدد فراہم کرتی ہیں اور ان کی خود مختاری کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، جو نسیان کے اثرات کو محدود کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

تنہائی کا خاتمہ

مزید یہ کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی بزرگوں کو اپنے خاندان اور دوستوں سے جڑے رہنے میں مدد دیتی ہے، جو تنہائی کم کرنے اور ذہنی صحت بہتر بنانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ اسکَلِن کا کہنا تھا کہ اب نہ صرف بات کرنا، بلکہ ویڈیو کالز، تصویریں شیئر کرنا اور ای میلز کے ذریعے فوری رابطہ ممکن ہو گیا ہے، جو ایک مثبت معاشرتی تعلق کا ذریعہ ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...