حسن رحیم نے خاموشی سے شادی کر لی

حسن رحیم کی خاموش شادی
کر اچی (آئی این پی) ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے شہرت حاصل کرنے والے، نئی نسل کے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاپ سنگرز حسن رحیم نے خاموشی سے شادی کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیشگوئی کردی
شادی کی تقریب کا اعلان
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے اپنی دلہن کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا ہے۔ گلوکار نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شادی کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کر کے نہ صرف اپنی شادی کا اعلان کیا، بلکہ دنیا بھر میں موجود لاکھوں خواتین مداحوں کے دل بھی توڑ دیے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کے جرمانے کی رقم پوری دنیا کی آمدن سے بھی زیادہ: ’اس قدر رقم کے لیے کوئی الفاظ نہیں‘
پرائیویسی کی اہمیت
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر شادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی کس تقریب کی ہے؟ یہ تو گلوکار نے نہیں بتایا، البتہ تصویر یا سوشل میڈیا پر دکھائی دینے والی ان کی شادی سے منسلک کوئی بھی پوسٹ، تصاویر یا ویڈیو کو ری شیئر کرنے سے منع کر دیا ہے۔ حسن رحیم کے مطابق، میری اجازت کے بغیر شادی کی تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرنا پرائیویسی کی خلاف ورزی کے زمرے میں آئے گا۔
مداحوں کی مبارک باد
گلوکار کی جانب سے شادی کا اعلان ہوتے ہی مداحوں کی بڑی تعداد انہیں مبارک باد دیتی دکھائی دے رہی ہے۔ شوبز انڈسٹری سے وابستہ ساتھی گلوکار و فنکار بھی نیک خواہشات کا اظہار کر کے حسین رحیم کی خوشی میں خوش دکھائی دے رہے ہیں۔