وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

وزیر داخلہ کی سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ترقی کے ثمرات اب گاؤں گاؤں پہنچیں گے، 1800دیہات کو ماڈل ویلج بنائیں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
سعودی تعاون پر شکریہ
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیس ادا نہ کرنے پر سکول میں بچوں کو ڈارک روم میں قید کردیا گیا، ہنگامہ برپا ہوگیا
انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت
محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں۔ ہم منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مزید مؤثر تعاون کے خواہاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچنے پر سپل وے کھول دیئے گئے
پاسپورٹ اور بھیک مانگنے والوں کے خلاف اقدامات
وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط متعارف کرائی جا رہی ہیں جبکہ بھکاری مافیا کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی شیلٹرز میں لڑائیاں ہونے لگیں
سعودی شہریوں کے لیے ویزا پابندی ختم
ان کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں، جب چاہیں آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت نے بے گناہ خاندان کی رہائی اور وطن واپسی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔
سعودی سفیر کا بیان
سعودی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے انتہائی قریبی تعلقات ہیں، جنہیں مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔