وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

وزیر داخلہ کی سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی پرواز کراچی سے حیدر آباد موٹروے کے راستے پر
سعودی تعاون پر شکریہ
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: صرف 6 گھنٹے فیکٹری چلائی اور 6 کروڑ روپے بل آگیا” لیسکو کا بلنگ فارمولا دیکھ کر پورا ملک چکرا جائے
انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت
محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں۔ ہم منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مزید مؤثر تعاون کے خواہاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل دینے کی روح پرور تقریب
پاسپورٹ اور بھیک مانگنے والوں کے خلاف اقدامات
وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط متعارف کرائی جا رہی ہیں جبکہ بھکاری مافیا کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فون کو نیا ڈیزائن دو اور اپنی مرضی کی تبدیلیاں کرو، گوگل کی اینڈرائیڈ صارفین کیلئے اب تک کی سب سے بڑی مفت اپ گریڈ
سعودی شہریوں کے لیے ویزا پابندی ختم
ان کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں، جب چاہیں آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت نے بے گناہ خاندان کی رہائی اور وطن واپسی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔
سعودی سفیر کا بیان
سعودی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے انتہائی قریبی تعلقات ہیں، جنہیں مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔