اسرائیل کی غزہ پر بمباری میں مزید 60 فلسطینی شہید، یرغمالی امریکی فوجی لاپتا

غزہ میں اسرائیلی بمباری کا تسلسل

غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مزید 60 فلسطینی شہید ہوگئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے عرب میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، جن کے باعث 24 گھنٹوں میں 60 سے زائد فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر19 ویمنز ایشیا کپ: نیپال نے بھی پاکستان کو ہرا دیا

حماس کا بیان

ادھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے دوران یرغمالی اسرائیلی نژاد امریکی فوجی عیدان الیگزینڈر لاپتا ہوگیا ہے۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے بھی اسرائیلی فوج کے خلاف جوابی حملے کیے، جن میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: روس نے گوگل پر اتنا جرمانہ کردیا کہ گنتے گنتے ’’کیلکولیٹر‘‘ جواب دے گئے

فلسطینی مزاحمت کی کاروائیاں

فلسطینی مزاحتی تنظیم نے اسرائیلی فوج کے ٹینک اور ملٹری بلڈوزر کو بھی تباہ کر دیا جبکہ شمالی غزہ میں ایک اسرائیلی ڈرون بھی تباہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے لبنان سے واپسی پر سنائے دلچسپ تجربات

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی کارروائیاں

ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کارروائی کی گئی، جس کے باعث مسیحیوں کو ان کے مقدس مقام پر جانے سے روک دیا گیا۔

عوامی مخالفت میں اضافہ

دوسری جانب غزہ جنگ پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف عوامی مخالفت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں نے غزہ جنگ ختم کرنے اور یرغمالیوں کی واپسی کی قرارداد پر دستخط کر دیے ہیں۔

Categories: عرب دنیا

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...