پولیس نے خاتون کا نوٹوں سے بھرا ہوا چوری شدہ بیگ تلاش کرلیا،ملزمہ گرفتار
پولیس کا شاندار کارنامہ
لاہور (آئی این پی) پولیس نے خاتون کا نوٹوں سے بھرا ہوا چوری شدہ بیگ تلاش کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: The Luckiest Woman Winning 500 Prizes in a Year Through Lottery
چوری کی رپورٹ
چوکی میو ہسپتال پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حافظ آباد سے بھائی کے علاج کے لیے آئی خاتون کا نوٹوں سے بھرا بیگ چوری کیا گیا بیگ برآمد کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ: پیپر مل میں زہریلی گیس، دم گھٹنے سے 4 مزدور جاں بحق
عزم اور اقدامات
ایس پی سٹی بلال احمد کے نوٹس پر میو ہسپتال چوکی نے فوری ایکشن لیا اور ہسپتال کے اندر سے ہی مشکوک خاتون کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ کو کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا، جس کی تلاشی لینے پر بیگ اور نقد رقم برآمد کر کے خاتون کے حوالے کردی گئی۔
چوری شدہ مال
چوری کیے گئے بیگ میں 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد رقم اور 2 موبائل تھے۔ علاج کے لیے آئی فرحت بی بی نے رقم واپس ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا، جب کہ گرفتار ملزمہ کو مزید تحقیقات و کارروائی کے تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔








