ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا پیسوں کے لین دین کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا

کاشف ضمیر کا مالی تنازعہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا پیسوں کے لین دین کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: نصف شب بیت گئی، مگر مصر کے بازاروں میں ابھی تک ٹھیک ٹھاک رونق میل تھا، رقص گاہوں میں بیلے ڈانس کی مخصوص دھنیں بج رہی تھیں
مقدمہ کی تفصیلات
سٹی 42نیوز کے مطابق، کاشف ضمیر پر پیسے ادھار لے کر واپس نہ کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ یہ مقدمہ شہری امتیاز احمد خان نے درج کروایا۔
الزامات کا سامنا
کاشف ضمیر پر امانت میں خیانت کی دفعہ 406 کے تحت ایف آئی آر کائی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ کاشف ضمیر نے 7 لاکھ 67 ہزار روپے ادھار لے کر واپس نہیں کیے۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پیسے واپس مانگنے پر ٹک ٹاکر نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔