افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے: وفاقی وزیر صحت
افغانستان کی پولیو کا خاتمہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ افغانستان پولیو ختم کرنے کے لئے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی خاتون وزیر داخلہ کا ہینڈ بیگ چوری ہونے پر ہنگامہ برپا ہوگیا
ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کی تقریب
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نجی فارما سوٹیکل کمپنی میں ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کی تقریب ہوئی جس میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی 11 نشستوں کیلئے پولنگ کا شیڈول جاری
تحقیق اور عملی اقدامات
اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں تحقیق ہو رہی ہے مگر عمل نہیں ہو رہا، افغانستان پولیو ختم کرنے کے لئے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں گندم سکینڈل کا ڈراپ سین ہو گیا
صحت کی بنیادی سہولیات کی کمی
انہوں نے کہا کہ ملک میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا فقدان ہے، ہر شہری کا قومی شناختی کارڈ نمبر اس کا میڈیکل ریکارڈ نمبر بننے جا رہا ہے۔
وزارت صحت کی اہمیت
وفاقی وزیر صحت نے مزید کہا کہ وزارت صحت ایک مشکل وزارت ہے جس میں غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔








