سرکاری ڈرائیور کے ٹک ٹاکر بیٹے پر پیکا ایکٹ کے تحت پرچہ کٹ گیا

قصور میں سرکاری ڈرائیور کے بیٹے کی ٹک ٹاک ویڈیو
قصور (آئی این پی) - سرکاری ڈرائیور کے ٹک ٹاکر بیٹے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
سرکاری گاڑی کا غلط استعمال
قصور میں نوجوان نے سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر ویڈیو بنائی تھی۔ اس نے وزیراعلیٰ سے سرکاری گاڑی انعام میں ملنے کا جھوٹا دعویٰ کیا جس کے نتیجے میں ملزم اور اس کا ساتھی گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کی کارروائی
تھانہ گنڈا سنگھ پولیس کی معلومات کے مطابق، محکمہ انوائرمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی میں تعینات ڈرائیور طفیل کے بیٹے حرمین شریف نے اپنے دوست ٹک ٹاکر خضر کے ساتھ سرکاری گاڑی کا غلط استعمال کیا۔ ٹک ٹاکر خضر نے ویڈیو میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے 50 لاکھ روپے اور سرکاری گاڑی انعام میں ملنے کا من گھڑت اسکرپٹ بنایا۔
قانونی کارروائی
دونوں ملزمان کے خلاف ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کی مدعیت میں پیکا ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔