پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل
عالیہ حمزہ کی منتقلی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کمی پر اتفاق
جوڈیشل ریمانڈ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، پنجاب کے ہر شہر کے لیے بیوٹیفیکیشن پلان تیار، فروری سے مئی تک کا ہدف مقرر
عدالتی پیشی
ترجمان جیل کے مطابق عالیہ حمزہ کوہفتے کواسلام آبادکی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ وہاں سے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر پہلے اڈیالہ جیل شفٹ کیا گیا، مگر بعد میں انھیں جہلم جیل منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دلجیت نے ابوظہبی کی شیخ زید مسجد کے دورے کی ویڈیو قصیدہ بردہ شریف کے ساتھ شیئر کردی
جیل کی انتظامیہ کی وضاحت
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ نے عالیہ حمزہ کو لینے سے معذرت کر لی تھی اور کہا تھا کہ خواتین بیرک میں تعداد سے زیادہ قیدیوں کی وجہ سے عالیہ حمزہ کو جہلم جیل بھجوایا گیا ہے۔
قانونی مقدمہ
واضح رہے عالیہ حمزہ کے خلاف تھانہ ا یئرپورٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے، جبکہ انہیں گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کیا تھا۔








