کومل میر نے کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے پر خاموشی توڑ دی

کومل میر کا کاسمیٹک سرجری پر بیان
کراچی (آئی این پی) اداکارہ کومل میر نے کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے پر خاموشی توڑ دی۔ گزشتہ دنوں کومل میر نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پہلی مرتبہ اپنی کاسمیٹک سرجری اور جسمانی تبدیلیوں سے متعلق افواہوں پر کھل کر بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کردی
کاسمیٹک پروسیجر کا خود پر اثر
کومل میر نے کاسمیٹک طریقہ کار کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اب ہر کوئی کاسمیٹک پروسیجر کروا رہا ہے، عام لوگ تو مشہور شخصیات سے بھی زیادہ علاج کروا رہے ہیں، مگر میں نے خود اپنے اوپر ایسا کچھ نہیں کروایا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی میں تلخ جملوں کا تبادلہ، تہلکہ خیز انکشاف
موٹاپے کی بابت تحفظات
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم لوگ مجھے موٹا ہونے پر کیوں شرمندہ کرتے ہیں، جب میں دبلی پتلی تھی تب بھی یہی کرتے تھے۔ میرا نہیں خیال کہ میں موٹی ہوئی ہوں، میں نے صرف 6 کلو وزن بڑھایا ہے، یہ ایک ڈرامے کے لیے کیا تھا۔
ٹرولرز کے لیے پیغام
کومل میر نے کہا کہ میں ٹرولرز کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ میرے وزن بڑھنے سے حسد مت کریں، مجھے جینے دیں۔ میں جلد ہی جم جاﺅں گی اور اپنے جسم کو ٹون کر لوں گی اور جو لوگ ڈائٹ پلان مانگ رہے ہیں وہ بھی انتظار کریں، میں جلد ہی شیئر کروں گی۔