خاتون بیوٹیشن سے چلتی کار میں زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر قتل کر دیا گیا

خاتون بیوٹیشن کا دردناک واقعہ

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں خاتون بیوٹیشن کو چلتی کار میں جنسی زیادتی کی کوشش پر مزاحمت کرنے پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ اے سی پی وکاس پانڈے نے کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: استحکام پاکستان پارٹی کی اہم رہنما نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ملزمان کی گرفتاری

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون بیوٹیشن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کے جرم میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔ 26 سالہ خاتون بیوٹیشن کو سدھانشو نامی شخص نے گھر پر خواتین کو مہندی لگانے کیلیے بلایا تھا۔ مقتولہ اپنی بہن کے ساتھ بتائے گئے مقام پر پہنچی تھی جنہیں سدھانشو کے کہنے پر اجے، وکاس اور آدرش نامی ملزمان نے کار سے پِک کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سفارتخانے کے وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ، قیدی امریکی نژاد ظاہر ذاکر تک قونصلر رسائی دی گئی

واقعہ کی تفصیلات

اے آر وائے نیوز کے مطابق، خواتین کو مہندی لگانے کے بعد دونوں ملزمان کے ساتھ کار میں بیٹھ کر گھر واپسی کیلیے نکلیں لیکن راستے میں انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ مقتولہ کی بہن نے پولیس حکام کو بتایا کہ ملزمان نے چلتی کار میں مجھے اور میری بہن کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی، جب میری بہن نے مزاحمت کی تو اجے نامی ملزم نے بہن کی گردن میں چھرا گھونپ دیا جس سے وہ ہلاک ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ڈی چوک میں پولیس کی شیلنگ – تازہ ترین صورتحال دریافت کریں

کار کا حادثہ اور فرار

اس دوران کار حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی جبکہ خواتین کی چیخ و پکار سن کر گاؤں والے جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہیں نکالنے کی کوشش کی مگر اس دوران ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ خاتون بیوٹیشن کی بہن کے مطابق ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے مجھے خبردار کیا کہ اگر میں نے پولیس کو واقعے کے بارے میں بتایا تو میرے پورے خاندان کو قتل کر دیں گے۔

پولیس کی کارروائی

مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں بنتھرا پولیس میں مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کیلیے بھیج دی گئی۔ پولیس نے دو ملزمان وکاس اور آدرش کو حراست میں لے لیا جبکہ اجے کی تلاش جاری ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...