نئی دہلی میں رہائشی عمارت زمین بوس ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد ہلاک

نئی دہلی میں رہائشی عمارت کا گرنا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مضافات میں رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: عبدالستار ایدھی جیسے لوگ انسانیت کی معراج اور معاشرے کی خوبصورتی ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز
واقعے کی تفصیلات
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز صبح سویرے دہلی کے شمال مشرقی ضلع میں پیش آیا جہاں زیادہ تر مہاجر مزدور رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کو ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں شکست دے دی
ہلاکتوں کی تعداد
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ رہائشی عمارت غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی۔
وزیر اعظم کا بیان
بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔