پاکستانی یوٹیوبر زلمی کا دنیا کے نمبر 1 یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے ساتھ اشتراک
ساجد رحمان اور مسٹر بیسٹ کا اشتراک
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی یوٹیوبر ساجد رحمان (زلمی) نے دنیا کے صف اول کے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈ سن) کے ساتھ اشتراک کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے
زلمی کی موجودگی یوٹیوب پر
روز نامہ جنگ کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی ڈیجیٹل تخلیق کار زلمی، جن کا اصل نام ساجد رحمان ہے، تیزی سے یوٹیوب کی دنیا کے بااثر افراد میں شامل ہونے لگے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر مسٹر بیسٹ سے ملاقات کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہے جسے 24 گھنٹے کے اندر 15 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ مسٹر بیسٹ نے زلمی کو اپنے سٹوڈیو کا دورہ بھی کروایا۔
یہ بھی پڑھیں: افسران سے معافی کا طلبگار، CCDکے “سمجھانے” پر شہزاد حکیم کا سلامیوں سے اکٹھی کی گئی رقم سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان
یوٹیوب کیریئر کا آغاز
ساجد رحمان جو سوشل میڈیا پر زلمی کے نام سے مشہور ہیں، انہوں نے یوٹیوب پر اپنے مختلف چینلز بنائے، جہاں وہ گیمنگ ویڈیو اور لائف سٹائل کے ساتھ مزاح کی ویڈیوز بھی بناتے رہتے ہیں۔ مارچ 2022 میں "ایف ایم ریڈیو کے خراٹے" کے عنوان سے اپنی پہلی ویڈیو اپ لوڈ کرکے انہوں نے کریئر کا آغاز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی معاہدہ قبول کرو ورنہ صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا، اسرائیل کی حماس کو دھمکی
بڑا بریک تھرو
تاہم ان کا بڑا بریک تھرو 11 جنوری 2023 کو آیا، جب انہوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ ایک چیلنج ویڈیو پوسٹ کی، جس کا عنوان تھا "24 گھنٹوں میں 1 لاکھ روپے خرچ کرنے کا چیلنج"۔ یہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور لاکھوں ویوز کے ساتھ ان کے چینل کو بلندیوں پر پہنچا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان، فی تولہ قیمت میں 3700 روپے اضافہ
زلمی کی کامیابیاں
زلمی اب تک لاکھوں سبسکرائبرز اور کروڑوں ویوز حاصل کر چکا ہے اور اپنی خاندانی زندگی، ایڈونچرز اور گیمنگ کو ناظرین کے ساتھ بانٹنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کے چاہنے والے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستانی انٹرنیٹ پر کیا سرچ کرتے رہے؟ حیران کن انکشاف
عالمی شہرت کا حصول
حال ہی میں زلمی کو عالمی شہرت اس وقت ملی جب انہوں نے یوٹیوب سپر سٹار مسٹر بیسٹ کا 50 گھنٹوں پر مشتمل آئس لینڈ سروائیول چیلنج مکمل کیا۔ مزید برآں زلمی نے حال ہی میں ایک ویڈیو "Zalmi x MrBeast پاکستان کا سب سے بڑا اشتراک (کولیبریشن) جلد آرہا ہے" کے عنوان سے ریلیز کی، جس نے پاکستانی یوٹیوب کمیونٹی میں بےحد جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔
متوقع اشتراک
یہ اشتراک جو ممکنہ طور پر پاکستان کی یوٹیوب تاریخ کا سب سے بڑا اشتراک ہو سکتا ہے، شائقین اس کا بڑی بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔








