کینیڈین ہائی کمیشن کے مشیر اور سربراہ میڈیا و ثقافت کا جامعہ پنجاب کے شعبہ ڈیجیٹل میڈیا کا دورہ

کینیڈین ہائی کمیشن کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کینیڈین ہائی کمیشن پاکستان کے پولیٹیکل، اکنامک اور کمرشل قونصلر ڈینیئل آرسیونولٹ نے کمیشن کی ہیڈ آف میڈیا اینڈ کلچر زرمینہ نیر کے ہمراہ ہفتے کو پنجاب یونیورسٹی کے ڈیجیٹل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور شعبے کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر سویرا مجیب شامی سے تفصیلی ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک من سے زیادہ وزنی دنیا کا سب سے بڑا مگرمچھ مرگیا
پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کا منظرنامہ
ملاقات کے دوران پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کے بدلتے منظرنامے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو میں میڈیا اینڈ انفارمیشن لٹریسی کی بڑھتی اہمیت اور بین الثقافتی ہم آہنگی کے فروغ کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
تعلیمی تعاون کی ضرورت
ڈینیئل آرسیونولٹ کا کہنا تھا کہ یہ اُن کا کسی پبلک یونیورسٹی کا پہلا دورہ تھا۔ اُنہوں نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلیمی میدان میں تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔ ڈاکٹر سویرا شامی کا کہنا تھا کہ ایم آئی ایل وقت کی ضرورت ہے جس پر دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا چاہئے۔