پاکستان کے لیے دوبارہ کھیلنا میرا ہدف ہے، دھواں دار بیٹر صاحبزادہ فرحان

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کا عزم
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شامل صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ میرا ہدف پاکستان کے لیے دوبارہ کھیلنا ہے اور طویل مدت کے لیے کھیلنا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب بھی موقع ملے، لانگ ٹرم کھیلنا ہے، یہ نہیں کہ ایک دو میچز کھیلوں اور باہر ہوجاؤں۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: کار سے چلتی گاڑی پر فائرنگ،3 افراد جاں بحق
مناسب چانس کی اہمیت
صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ پاکستان میں اوپنرز میں کافی مقابلہ ہے، مناسب چانس ملنا ضروری ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں کافی پریشر ہوتا ہے، دو تین میچز میں کسی پلیئر کو جج نہیں کرسکتے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ چیز جسے بند کرنے کیلئے وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کی کامیابی
انہوں نے مزید بتایا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے ابتدا میں سنچری کرکے مجھے بہت اعتماد ملا تھا۔ میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں ٹاپ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا تاکہ پی ایس ایل کے لیے توجہ حاصل کروں۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں تین سنچریوں کے بعد دو پچاس بھی کیے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کی فارم پی ایس ایل میں بھی جاری رہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سموگ کے باعث جمعہ اور ہفتہ کو سکول، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کی تجویز
مقصد اور محنت
صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ بطور پلیئر آپ کو کبھی بھی ریلیکس نہیں ہونا چاہیے۔ ایک دو اننگز کھیل کر مطمئن نہیں ہوسکتا۔ کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل میں ایک دو سنچریاں کروں تاکہ ریکارڈ بھی بنے اور ٹیم کو بھی فائدہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاتھ میں صرف محنت کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کا بڑا کاروباری مرکز حفیظ سینٹر تباہی سے بچ گیا، تاجروں کا پنجاب حکومت کو خراج تحسین
پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی کا عزم
ان کا کہنا تھا کہ پہلے جب پی ایس ایل میں پک نہیں ہوا تو مایوس ہونے کے بجائے محنت کی۔ ہمیشہ ہر ٹورنامنٹ میں ٹاپ کرنا میری عادت ہے۔ چاہے عام ٹورنامنٹ ہو یا بڑا ٹورنامنٹ، کوشش ہوگی کہ پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں بھی ٹاپ بیٹر بنوں۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں گاڑی سے مرد اور خاتون کی برہنہ لاشیں برآمد
تنقید کا جواب
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ لوگ ہمیشہ مجھے کہتے تھے کہ میں صرف ڈومیسٹک کا پرفارمر ہوں، پی ایس ایل میں رنز کرکے انہیں غلط ثابت کیا۔ پاکستان سپر لیگ بڑی لیگ ہے، یہاں اسکور کریں تو انٹرنیشنل کرکٹ میں آسانی ہوجاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روزمرہ معمولات زندگی کو سرانجام دینے کی غرض سے ہمیں کچھ داروں کی طرف سے بھی ان کی مرضی کو مقدم رکھنے پر مبنی اشارے اور پیغامات ملتے ہیں
ٹی ٹوئنٹی میں بیٹنگ کا انداز
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں بیٹر کے لیے اس کی طے پوزیشن پر بیٹنگ کرنا کافی اہم ہوتا ہے جب کہ ون ڈے اور ٹیسٹ میں وقت ہوتا ہے، تو بیٹر کے پاس ایڈجسٹ ہونے کا وقت ہوتا ہے۔ میری خواہش ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں اوپننگ کے نمبر پر ہی بیٹنگ کروں۔
سپورٹ اور بہتری
صاحبزادہ فرحان نے بتایا کہ ابھی میرا پورا فوکس پاکستان سپر لیگ پر ہے۔ سلمان آغا کافی سپورٹ کر رہے ہیں اور انہوں نے پہلے میچ کے بعد مجھے ٹپس دیں جس سے میرا بیلنس بہتر ہوا۔ میرے پہلے آن سائیڈ پر مسئلے تھے جن کو میں نے بہتر کر لیا ہے اور اب ان پر اسکور کر رہا ہوں۔ میری اکیڈمی کے کوچ نے بھی میرا کھیل بہتر کرنے میں مدد دی ہے۔