آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، 4 پاکستانی کھلاڑی شامل
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم کا اعلان
دبئی (آئی این پی) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی کپتان مقرر کی گئی ہیں، ٹیم میں چار ممالک کی کھلاڑی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کا کلکتہ کے تاریخی ریڈ روڈ پر عیدالاضحیٰ کی نماز کی اجازت دینے سے انکار
ٹیم میں شامل کھلاڑی
پاکستان کی منیبہ علی، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال ٹیم میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بنگلا دیش کی شرمین اختر اور نگار سلطانہ، ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز، عالیہ علین اور شنیل ہنری بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا اور نجی ٹی وی کے اینکر کی جانب سے سنسنی خیزی کی ناکام کوشش کی گئی: عظمیٰ بخاری
مزید کھلاڑیوں کا ذکر
سکاٹ لینڈ کی کیتھرین برائس اور کیتھرین فریزر بھی ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ بنگلا دیش کی رابعہ خان ریزرو پلئیر ہوں گی۔
کوالیفائنگ راؤنڈ کی تفصیلات
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر لاہور میں منعقد ہوا، جس کے دوران پاکستان ویمن ٹیم ناقابل شکست رہی۔








