راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کا اعلان
راشد لطیف کی دھمکی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کی دھمکی دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی انتہاءپسند سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اسلام مخالف بیانات پر گرفتار
کتاب کا آغاز
نجی ٹی وی چینل جیو ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ انہوں نے کتاب لکھنا شروع کردی ہے، 90 کی دہائی میں کرکٹ میچ فکسنگ کا عروج تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سرخ بالوں والا بابا ممی کی شکل میں جگہ جگہ بھٹکتا پھر رہا تھا، مقبرے کے اندر کا ماحول کچھ ایسا تھا کہ ذرا سی سرگوشی بھی ہر طرف پھیل جاتی ہے.
انکشافات کا وعدہ
راشد لطیف نے اپنی کتاب میں بڑے انکشافات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ بتائیں گے کہ فکسنگ کیسے ہوتی تھی؟ کون کرتا تھا؟ ان کا کہنا تھا کہ 90 کے دور کی کرکٹ میں کیا کیا ہوتا رہا؟ یہ بھی بتائیں گے کہ صدارتی معافی نامے کی درخواست کس سابق کپتان نے جمع کروائی تھی؟
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست بہار میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک
پہلا موقع
2004 میں ریٹائر ہونے کے بعد، یہ پہلا موقع ہے جب راشد لطیف نے اپنی سوانح عمری جاری کرنے کے بارے میں بات کی ہے۔
پاکستان کے بہترین وکٹ کیپرز
راشد لطیف، جنہیں پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے بہترین وکٹ کیپرز میں شمار کیا جاتا ہے، نے سب سے پہلے 1994 میں میچ فکسنگ کے کرپشن اسکینڈل کی طرف توجہ دلائی۔ جب انہوں نے اور باسط علی نے جنوبی افریقا کے دورے کے دوران ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، دونوں کھلاڑیوں کا مؤقف تھا کہ وہ ڈریسنگ روم کے موجودہ ماحول میں مزید کھیل جاری نہیں رکھ سکتے۔








