سرگودھا کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، دورانِ آپریشن خاتون جاں بحق

سرگودھا میں ہسپتال کی مبینہ غفلت کا واقعہ
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک نجی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے نتیجے میں 25 سالہ خاتون پروین دورانِ آپریشن جاں بحق ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: میجر شبیر شریف شہید عزم و جرأت کی مثال بن کر زندہ ہیں – وزیرِ اعلیٰ مریم نواز
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل 'آج نیوز' کے مطابق پروین کو طبیعت خراب ہونے پر فوری طور پر سرگودھا کے ایک نجی ہسپتال لایا گیا۔ جہاں لیڈی ڈاکٹر نے آپریشن تجویز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: تھرپارکر : گھر کے سربراہ نے بیوی اور3 بچوں کو زہردے کر خود کشی کرلی
آپریشن کے نتیجے میں حادثہ
ورثا کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران پروین دم توڑ گئی، تاہم ڈاکٹروں نے موت کی خبر دینے کے بجائے مہنگے انجکشن تجویز کر کے لواحقین سے منگواتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے گرفتار شرپسندوں کے ہوش ربا انکشافات
احتجاج اور ہسپتال کا عملہ غائب
جب ورثا کو مریضہ کی موت کا علم ہوا تو انہوں نے احتجاج کیا، جس پر ہسپتال کا سارا عملہ، بشمول ڈاکٹروں، ہسپتال چھوڑ کر چلا گیا۔ متاثرہ خاندان نے اس واقعے کو سنگین غفلت اور دھوکا دہی قرار دیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
عوامی ردعمل اور حکام کی خاموشی
ابھی تک پولیس یا محکمہ صحت کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم واقعے نے شہر بھر میں غم و غصے کی فضا پیدا کر دی ہے۔ شہری حلقے نجی ہسپتالوں کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر سوال اٹھا رہے ہیں۔