شوہر نے بیٹیوں کے سامنے بیوی کا سر تن سے جدا کیا اور پھر اسے لے کر تھانے پہنچ گیا

قتل کا واقعہ
نئی دہلی (ویب ڈیسک) شمال مشرقی بھارتی ریاست آسام کے ضلع چیرانگ میں ایک 60 سالہ شخص کو ہفتے کی شام اپنی 50 سالہ بیوی بائیجاینتی ہاجونگ کو قتل کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی نجومی نے سلمان خان کو محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے مستقبل بارے بڑی پیشگوئی کر دی
پولیس کی رپورٹ
پولیس کے مطابق تلخ کلامی کے بعد اس نے اپنی بیٹیوں کے سامنے اہلیہ کا سر تن سے جدا کردیا اور مقامی بلامگری پولیس پٹرولنگ پوائنٹ پر کٹا ہوا سر لے کر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں پولیس اہلکار مسافروں کو ایئرپورٹ جانے والے راستوں پر لوٹنے لگے، بڑا انکشاف
ملزم کی شناخت
ملزم کی شناخت بریتیش ہاجونگ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے جبکہ قتل کے پیچھے محرکات ابھی تک واضح نہیں ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں: صلت پاشا اور رضا ہارون نے یاسمین راشد کی رہائی کیلئے آواز بلند کر دی
خاندانی پس منظر
خاندان کے ارکان کے مطابق ملزم مختلف معاملات پر غصے میں آجاتا اور اکثر بیوی پر تشدد کرتا تھا۔
قتل کی رات
قتل والے دن بھی دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد وہ اچانک بڑا سا چھرا نکال کر لایا اور اپنی بیوی کا سر تن سے جدا کر کے گھر سے نکل گیا۔