قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لیے پروازوں کا آغاز، پہلی پرواز میں کتنے مسافروں نے سفر کیا؟ پتہ چل گیا

پی آئی اے کی نئی پروازوں کا آغاز
لاہور(آئی این پی )پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) نے لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ پہلی پرواز پی کے 159 نے 152 مسافروں کو لے کر 11 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اور رینجرز کی علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے لیے پی ہاﺅس میں داخلے کی کارروائی
تقریب کی تفصیلات
پرواز کی روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر ایک سادہ مگر باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے، جبکہ پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر جناب خضر فرہاد وف اور وزارت ہوابازی کے اعلی حکام نے بھی خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی ”پنجاب دیہاڑ“ کی تقریب میں شرکت، پرتپاک استقبال، پنجاب کے حسین نظاروں پر مشتمل آرٹ نمائش کا افتتاح کیا
خواجہ محمد آصف کا خطاب
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل لوگوں کا خیال تھا کہ پی آئی اے کبھی مشکلات سے باہر نہیں نکلے گی، مگر وزیر اعظم کی زیر قیادت جامع اصلاحاتی پروگرام کے بعد آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے۔
تعلقات میں بہتری
وزیر دفاع نے کہا کہ پی آئی اے اپنے نیٹ ورک کو وسعت دے رہا ہے اور باکو اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس پرواز سے پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تعلقات بہت مستحکم ہوں گے۔